فیروز والہ : زمیندار بیلٹ کی زد میں آکر کنویں میں گرگیا‘ریسکیو ٹیموں نے نکال لیا

فیروزوالہ(نامہ نگار)لاہور روڈ پر غازی بائی پاس کے قریب ریسکیو جانبازوں نے 30 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے زمیندارشناخت اللہ رکھا کے نام سے ہوئی جس کی عمر 35 سال بتائی جاتی ہے ‘ شدید زخمی حالت میں باہر نکال لیا گیا۔ مضروب ٹریکٹر کے ساتھ ٹیوب ویل چلا رہا تھا کہ بیلٹ میں کپڑا آنے کی وجہ سے کنویں میں گر گیا اور شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیموں نے ریسکیو تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے زخمی کو باحفاظت گہرے کنویں سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن