حکمرانوں نے اداروں کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے:اسلم خان

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے حکمرانوں نے اداروں کو تباہی کے دہانے پرلاکھڑاکیاہے۔ جمہوریت کاجنازہ نکال کر تحریک انصاف کومٹانے کی کوششیں کی گئیں مگر قوم کے ہر طبقے نے تحریک انصاف کے نظریہ کی پاسبانی کی کیونکہ باشعور عوام آگاہ ہے کہ پاکستان کا مستقبل آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی بقا و فروغ میں پنہاں ہے۔ پی ٹی آئی کی تین دھائیوں پر محیط سیاسی جدوجہد ملکی جمہوریت کا روشن باب ہے اس جمہوری قافلے کو رکنے نہیں دیا جائے گا پارٹی کارکنان اپنے قائد کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پھیلا رہے ہیں، اقبال کے تصورات اور مملکت خداداد پاکستان کے حوالے سے قائداعظم کا ویژن روزِ اول سے ہماری پرامن سیاسی جدوجہد کی بنیاد ہے۔

ای پیپر دی نیشن