کامونکی(نمائندہ خصوصی)سچ کی تلاش صحافی کا حق ہے حکومت پیکا ایکٹ کے ذریعے اپنی من پسند صحافت چاہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار سرپرست محمد حفیظ حسن ،صدر سٹی پریس کلب کامونکی رانا محمد ناصر،سینئر نائب صدر رانا گل نوازخاں نمبردار،جنرل سیکرٹری خوشی محمدگجر،،سیکرٹری انفارمیشن شیخ بلال جمیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ آج جب صحافت کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں،تو ایسے وقت میں ہمیں اصولوں،سچائی اورغیر جانب داری کو اپنا شعار بنانا ہوگا،آزادیِ صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادہے جب تک صحافی آزاد نہیں ہوگاسچ کبھی مکمل طورپر سامنے نہیں آ سکتا،انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے قلم کی طاقت کو ذاتی مفادات کے بجائے عوامی فلاح اور قومی تعمیر کے لیے استعمال کرنا چاہیے،انہوں نے کہاکہ عوام تک سچ پہنچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے صحافی معاشرے میں ناانصافی،مہنگائی،کرپشن،ذخیرہ اندوزی جیسے ان گنت عوامی مسائل کے خلاف اپنے قلم اور آواز کے ساتھ برسر پیکار رہتے ہیں۔