نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) پولیو مہم میں کوتاہی پر انتظامیہ متحرک،ریونیو افسران کی ازسرنو ڈیوٹیاں لگ گئیں ۔ نوشہرہ ورکاں کی دو یونین کونسلز میں اہداف حاصل نہ ہونے پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی ۔ ریونیو و بلدیاتی افسران کو فیلڈ میں متحرک کر دیا گیا ہے تحصیلدار، نائب تحصیلدار، چیف آفیسرمیونسپل آفس ،قانونگو، پٹواری اور یونین کونسل سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی کہ وہ گھر گھر جا کر بچوں کی ویکسینیشن کی تصدیق کریں اور جن بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے ان کی فوری ویکسینیشن یقینی بنائیں اسسٹنٹ کمشنر جواد پیرزادہ کا کہنا ہے کہ آئندہ 31 مئی سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے مائیکرو پلان کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔