شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سیف الرحمن سیفی) شیخوپورہ میں ڈکیتی قتل سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں بعض لوگ شیخوپورہ سے نقل مکانی کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی اور دوران ڈکیتی قتل جیسے گھنائونے جرائم رونما ہونے سے شیخوپورہ کے عوام میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے دوسری طرف پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل خاموشی معنی خیز ہے جس پر شہری حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے شہریوں نے چیف آف آرمی سٹاف سمیت وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخوپورہ میں دوران ڈکیتی قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے میں پولیس افسر ناکام دکھائی دے رہے ہیں شیخوپورہ میں فوری کرائم فائٹر افسروں کا تقرر کیا جائے یا فوج اور رینجرز کے حوالے کیا جائے تاکہ شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو ۔