لوڈ شیڈنگ،   پیسکو چیف، جی ایم سوئی گیس کی گورنر خیبر پی کے سے ملاقاتیں 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے لوڈ شیڈنگ پر پیسکو چیف کو  طلب کر لیا۔ پیسکو چیف انجینئر اختر حمید نے گورنر کی تفصیلی بریفنگ دی۔ پیسکو چیف نے بتایا کہ سنٹرل آفس شیڈول کے مطابق صوبے میں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، سحر و افطار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے۔ گورنر نے کہا کہ ماہ رمضان میں صارفین کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، گورنر سے جی ایم سوئی گیس سے بھی ملاقات کی۔ جی ایم ایس این جی پی ایل نے گورنر کو بریفنگ میں بتایا کہ صارفین کو بلاتعطل گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ گورنر نے کہا کہ رمضان میں تمام اضلاع میں بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن