لاہور(لیاقت بلوچ) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے چیئرمین خالد جاوید سنگھیڑہ ، چوہدری یاسین وڑائچ ، پروفیسر فائزہ رعنا، رانا انوار الحق ، ضیاء اللہ نیازی ، رانا لیاقت ، کاشف شہزاد ، مختار گجر ، رخسانہ انور ، ثمینہ ناز ، شفیق گجر ودیگر نے یونیورسٹی اساتذہ کے پرامن احتجاج کے دوران اساتذہ کے ساتھ پنجاب پولیس کے ناروا سلوک کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا پنشن وگریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ میں کمی سیکورٹی فورسز سمیت تمام سرکاری ملازمین کا معاشی استحصال ہے۔ اساتذہ و ریسرچرز کا 25 فیصد انکم ٹیکس ربیٹ ختم کرنا اساتذہ دشمن اقدام ہے جو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔ پرامن احتجاج اساتذہ کا آئینی و قانونی حق ہے۔ لہٰذا وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ ہے کہ اساتذہ و ریسرچرز کو ملنے والا ربیٹ بحال اور ربیٹ کی شرح میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔