حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حکومت کے رمضان المبارک کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے۔ دن اور رات کے دوران بجلی کی کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گئی جس سے نہ صرف کاروبار شدید متاثر ہونے لگے بلکہ روزہ دار بھی پریشان ہوکر رہ گئے۔ شہریوں نے ارباب اختیار پر زوردیا کہ وہ اسکا نوٹس لیکر ذمہ داران کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائے۔