حکومت نمائشی پروجیکٹ کی بجائے حقیقی روزگار فراہمی کی کوشش کرے:مزمل ہاشمی

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے رکنیت سازی مہم کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔ تحصیل سٹی لاہور، تحصیل ماڈل ٹاؤن، تحصیل شالیمار ، تحصیل کینٹ، تحصیل رائیونڈ کی 30 یونین کونسل میں رکنیت سازی کیمپ لگائے گئے۔ جس میں زندہ دلان لاہور کی بڑی تعداد نے کیمپوں کا رخ کیا اور مرکزی مسلم لیگ کے ممبر سازی فارم پر کرکے ساتھ چلنے کا اعادہ کیا۔ ڈاکٹر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا حکومت نمائشی پروجیکٹ کی بجائے عوام کو حقیقی روزگار فراہم کرنے کی کوشش کرے۔

ای پیپر دی نیشن