پیراگون سوسائٹی کیس، سعد رفیق کی حاضری معافی، سلمان رفیق پیش 

 لاہور (خبرنگار) احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی منظور کرتے ہوئے 12 ستمبر کو نیب گواہان کو شہادتیں قلمبند کروانے کے لیے طلب کرلیا۔ نیب گواہ محمد اویس کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ سلمان رفیق نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا واضح فیصلہ آ چکا، کیس کئی سال سے چل رہا ہے پی ٹی آئی قیادت التوا مانگتی رہی، صادق امین کا ڈنڈھورا پیٹا گیا، آئی ایم ایف اے سے معاہدہ کی خلاف ورزی سے عمران نے معیشت کو نقصان پہنچایا۔ 

ای پیپر دی نیشن