راولپنڈی(جنرل رپورٹر )سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت ٹریکٹر مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے عہدداران کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہونے کہا کہ صوبہ میں فارم میکانائزیشن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل و ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔فارم میکانائزیشن میں ٹریکٹر زکا بنیادی کردار ہے۔اس موقع پر ٹریکٹر انڈسٹری کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کو سراہا۔ انھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ٹریکٹر انڈسٹری بحران کا شکار تھی ۔ گرین ٹریکٹر پروگرام سے قبل معاشی دباؤ کی وجہ سے ٹریکٹر انڈسٹری کی استعدادِ کار میں واضح کمی واقع ہوئی ۔موجودہ حکومت کے گرین ٹریکٹرز پروگرام سے کافی حد تک بحران سے نکلنے میں مدد ملی ۔ گرین ٹریکٹر پروگرام کی بدولت زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت مقامی ٹریکٹر انڈسٹری کو سپورٹ ملی۔عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق ایگری میکانائزیشن ناگزیر ہو چکی ہے۔ گرین ٹریکٹر پروگرام فارم میکانائزیشن کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔