آزادکشمیر میں آنے والا دور مسلم لیگ کا ہے: عظیم بخش چوھدری

 اسلام گڑھ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ نمبر 2 کے امیدوار اسمبلی عظیم بخش چوھدری نے کہا کہ آزادکشمیر میں آنے والا دور پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے، مسلم لیگ ن حلقہ نمبر دو کے اندر بھی مضبوط بن کرابھرے گی، دیگر جماعتوں سے ہزاروں لوگ ہمارے قافلے میں آنے کو تیار بیٹھے ہیں، اضافی کنبہ جات متاثرین کا بنیادی حق ہے لیکن اس کی آڑ میں مقامی آبادی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے، اضافی کنبہ جات کے لیے نیوٹاون کے ساتھ ملحقہ رقبہ کا انتخاب کیا جائے، چنار پریس کلب اسلام گڑھ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر دو کے اندر مسلم لیگ ہی واحد جماعت ہے جو بہتر انداز میں عوامی مسائل حل کرسکتی ہے، مسلم لیگ ن کے تمام سابق امیدواران ایک پلیٹ فارم پر ہیں، افوا ساز فیکٹریوں کی افوائیں جلد دم توڑ جائیں گی، اگرچہ گزشتہ انتخابات میں ہم متحد نہیں تھے لیکن اس سے قبل ہم نے ہمیشہ ایک ہی پلیٹ فارم سے الیکشن لڑے اور آئندہ بھی آپ کو یہ اتحاد نظر آئے گا، ہماری مخالف جماعتیں اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں  اور ان کے ناروا رویے کی وجہ سے ان کے کارکن ان سے متنفر ہوچکے ہیں اور وہ ہمارے قافلے میں آنے کو تیار بیٹھے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ویثرن کیمطابق پاکستان کوآگے لے کر جارہی ہے، انشاء￿  اللہ آئندہ انتخابات میں ازاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی

ای پیپر دی نیشن