لاڑکانہ(نوائے وقت رپورٹ+بیورو رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی۔ بلاول بھٹو نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو، شہید میرمرتضیٰ بھٹو، شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے فاتحہ پڑھی اور پھول چڑھائے۔ انہوں نے ملک کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو، بیگم امیر بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی۔ بلاول بھٹو نے شہدائے جمہوریت کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔