متنازعہ وقف املاک بل کے خلاف بھارت میں مظاہرے جاری

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں متنازع وقف ترمیمی بل کی لوک سبھا کے بعد راجیا سبھا سے منظوری پر بھارت بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ متنازعہ بل کے خلاف احمد آباد، کولکتا اور چنئی سمیت بھارت بھر میں مظاہرین نے مقدس اثاثوں پر سیاست نامنظور کے بینر اٹھائے ہوئے تھے، مظاہرین نے حکومت سے متنازعہ بل واپس لینے کا مطالبہ کرتے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف سازش ہے۔ سرکاری اندازوں کے مطابق بھارت میں25  وقف بورڈز کے پاس تقریبا8 لاکھ سے زائد جائیدادیں اور9  لاکھ ایکڑ زمین موجود ہے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا وقف ترمیمی بل کا مقصد مسلمانوں کو پسماندہ کرنا اور ان کی جائیداد کے حقوق غصب کرنا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن