امریکی عدالت نے وائس آف امریکہ کے 1000 ملازمین کی بحالی روک دی 

واشنگٹن (این این آئی )امریکہ کی وفاقی عدالت نے وائس آف امریکہ کے 1000 سے زائد ملازمین کی بحالی کو عارضی طور پر روک دیا ہے، جس سے ادارے کی بحالی کا عمل غیر یقینی صورت اختیار کر گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ کورٹ کی اس سابقہ حکم کو معطل کرنے کے لیے دیا گیا ہے، جس میں بائیڈن انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ وائس آف امریکہ اور اس کی مدر ایجنسی USAGM کو سابقہ حیثیت میں بحال کرے۔ عدالت کے دو جج، نومی را اور گریگری کٹساس  نے کہا کہ نچلی عدالت کو اس کیس میں دائرہ اختیار حاصل نہیں تھا، جبکہ جج نینا پیلرڈ  نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ یہ فیصلہ وائس آف امریکہ کی آواز کو آنے والے وقت کے لیے خاموش کر دیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن