ساہیوال: کھیلتے ہوئے ڈرمی میں دم گھٹنے سے 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گائوں 60/5-L برج والا میں عبدالغفار کے 2کمسن بچے 7سالہ امینہ اور3 سالہ عبیداﷲ کھیلتے ہوئے آٹے والی خالی ڈرمی میں چھپ گئے اور ڈھکن خود بخود بند ہو گیا۔ والدین بچوں کو گائوں میں تلاش کرتے رہے کچھ نہ پتہ چل سکا۔ رات 12بجے آٹے والی ڈرمی کو چیک کیا تو دونوں بچے مردہ پائے گئے۔ ریسکیو 1122 موقع پر پہنچی لیکن بچے دم توڑ چکے تھے۔ واقعہ کے بعد گائوں میں کہرام مچ گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن