کاہنہ(نامہ نگار) سواگجومتہ کے رہائشی ملک مقصودکی بیٹی سحربی بی کی شادی واصف ملک نامی شخص سے ہوئی ‘چاربچے ہیں۔ملزم بیوی کو تشددکانشانہ بناتا‘دوسال قبل طلاق ہوگئی۔سحر باپ کے گھرواپس آگئی ۔ملزم سابقہ سسراوربیوی وغیرہ کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتارہتا۔دو روزقبل ساتھی کے ہمراہ سابقہ سسرکے گھرآیااور سابقہ بیوی اوربچوں کواغواکرنے کی کوشش کی جواہل محلہ نے ناکام بنادی۔ملزم نے موٹرسائیکل پرفرارہونے کی کوشش کی اور دیوارسے ٹکراکرزخمی ہوگیا۔