کامونکی:موٹر سائیکل سوار تین مسلح افراد کی راہگیر لڑکی سے زیادتی کی کوشش

کامونکی(نمائندہ خصوصی)موٹر سائیکل سوار تین افراد کی راہگیر لڑکی سے جنسی درندگی کی کوشش۔بتایا گیاہے کہ گذشتہ روز کلر آبادی کا عمر شفیق اوراْسکی سولہ سالہ کزن(ہ) بی بی نواحی گاؤں قلعہ نوہد سنگھ کرایہ کے مکان لینے جارہے تھے کہ راستہ میں موٹرسائیکل سوار تین افراد نے اسلحہ کی نوک پرانہیں روک کرلڑکی کو ویرانے میں لیجاکر زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن