شیخوپورہ:36کنال سرکاری  وکمرشل اراضی واگزار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ سرگودھا روڈ پر واقع 36کنال سرکاری کمرشل اراضی کو ایک عدالتی حکم کے بعد ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمرا ن مارتھ اور اسسٹنٹ کمشنر سیف الاسلام خٹک نے بھاری مشینری کی مدد سے قبضہ گروپ سے واگزار کروالیا واضح رہے کہ مذکورہ جگہ پر ٹی بی کلینک ایسو سی ایشن کی بلڈنگ موجود تھی اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف نرسریاں بھی قائم تھی اور جگہ کا کیس گزشتہ 40سال سے عدالت میں زیر سماعت تھا۔

ای پیپر دی نیشن