بھارت نے آبی جارحیت کیلئے پہلگام ڈرامہ رچایا:شذرہ منصب علی

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)موسمیاتی تبدیلی کی وزیرمملکت ڈاکٹرشذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کیلئے پہلگام میں ڈرامہ رچایا، وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو تیسری پارٹی کے ذریعے پہلگام واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش کی۔اگربھارت نے پاکستان پرحملے کی غلطی کی تو اسے ایسا تگڑا جواب دیں گے کہ وہ ہمیشہ یادرکھے گا۔حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے بھارت اپنے موقف سے پیچھے ہٹنا شروع ہوگیا ہے۔ نواحی گائوں بندے کی جاگیر میں ملک شفیق اعوان کی اہلیہ کے انتقال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا کہ بھارت اس سے پہلے بھی اس طرح کے ڈرامے کر چکا ہے جن کے بارے کتابوں میں بھی لکھا گیا ہے۔



ای پیپر دی نیشن