کامونکی : جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ ، اہل علاقہ میں خوف و ہراس

کامونکی(نمائندہ خصوصی)گزشتہ رات ڈیرہ امیر افضل خاں، کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کی جانب سے وقفہ وقفہ سے کی جانے والی فائرنگ سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اس دوران متعدد راہگیروں نے قریبی گلیوں میں بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں، منڈی شیخاں ، محلہ شریف پورہ، محلہ درویش پورہ،محلہ بلال پارک،ٹبہ محمد نگر،گھنیاں روڈ ،کسوکی روڈ،حبیب پورہ اور دیگر میں جرائم پیشہ عناصر روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو دیدہ دلیری سے لوٹ رہے ہیں جبکہ مقامی پولیس ان وارداتوں کے تدارک اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں صریحا غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے،پولیس سردی کے باعث غائب ہونے سے جرائم پیشہ افراد دیدہ دلیری سے شہریوں کولوٹنے میں اک لمحہ تاخیر نہیں کرتے،جی ٹی روڈ سے متصل راجباہ روڈ پر آئے روز ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں معمول ہیں اور مذکورہ علاقہ میں لوگ سرشام سفر کرتے انتہائی خوفزدہ رہتے ہیں،علاقہ مکینوں نے ضلعی پولیس حکام سے مذکورہ علاقوں میں گشت کے نظام کوموثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن