بجلی کے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جائے گا،انجینئر راجہ شاہد 

 اڈیالہ (نا مہ نگار)بجلی کے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جائے گا،سب ڈویژن اڈیالہ میں کم وولٹیج کا مسئلہ مجموعی طور پر ختم،پریس کلب اڈیالہ کے صحافی بجلی کے مسائل کی نشاندہی کریں،حل کرنا ہمارا فرض ہے،محمد بشیر راجہ صدر پریس کلب اڈیالہ اور دیگر صحافی برادری سے بھائیوں والا تعلق ہے،ان خیالات کا اظہار انجینئر راجہ شاہد ایس ڈی او سب ڈویژن اڈیالہ نے محمد بشیر راجہ صدر پریس کلب اڈیالہ اور دیگر نو منتخب عہد داران کو مبارکباد پیش کر نے پر کیا،انھوں نے کہا کہ آپ سب ڈویژن اڈیالہ میں کسی بھی قسم کا بجلی کا مسئلہ ہو ہمارے نو ٹس میں لائیں ہر ممکن تعاون ہو گا اور تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گا،پریس کلب کی بجلی کی بند ش پر ایس ڈی او اڈیالہ راجہ شاہد نے لین مین ذیشان ،توقیر،شمعون پر مشتمل ٹیم روانہ کی جس نے آنا  فانا  پریس کلب اڈیالہ کی بجلی بحال کر دی،ایس ڈی او  انجینئر راجہ شاہد کی جانب سے انکی ٹیم نے نو منتخب صد ر محمد بشیر راجہ کو گلدستہ پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن