آئی جی کی حادثے میں شہریوں کو بچانے پر پولیس افسرا ن کی حوصلہ افزائی

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چاند رات کے موقع پر کار حادثے میں ایک گاڑی کو آگ لگ گئی،جس میں تین شہری موجود تھے،اس موقع پر سب انسپکٹر صغیر احمد اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں موجود تین شہریوں کی جان بچائی ،انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس فسران و جوانوں کو اپنے دفتر مدعو کیا،شہریوں کی جان بچانے پر پولیس افسرا ن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام افسران مستعدی ، فرض شناسی اور بہادری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں ،تمام افسرا ن شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن