بھارت کے شہر کولکتہ میں غریبوں کے لیے کام کرنے والی راہبہ مدر ٹریسا کو ویٹیکن سٹی میں آج سینٹ کا درجہ دیا جائے گا۔کیتھولک مسیحیوں میں روحانیت کے درجے پر فائز ہونے کے لیے کیتھولک چرچ کی جانب سے کم از کم ایک معـجزہ تسلیم کیا جانا ضروری ہے جبکہ سینٹ کے طور پر تسلیم کیے جانے کا عمل شروع ہونے کے لیے کم از کم دو معجزوں کوتسلیم کیا جانا ضروری ہے.2003میں مدر ٹیریسا کو روحانیت کا درجہ دیا گیا تھا.1997 میں انتقال کے بعد مدر ٹریسا سے منسوب دو بیماریوں کے معجزانہ طریقے سے ٹھیک ہونے پر ویٹیکن کی جانب سے انھیں سینٹ بنانے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔سال 2002 میں ویٹیکن کے مطابق مدر ٹریسا سے دعا کرنے کے بعد ایک انڈین خاتون کے پیٹ کا ٹیومر معجزانہ طریقے سے ٹھیک ہو گیا تھا۔
اسی طرح ویٹیکن نے ٹیریسا سے منسوب ایک اور معجزہ کی تصدیق کی۔ سنہ 2008 میں برازیل کی ایک خاتون کا برین ٹیومر ٹھیک ہو گیا تھا. رواں سال پوپ فرانسس نے مدر ٹیریسا کے دوسرے معجزے کو تسلیم کرتے ہوئے انھیں سینٹ کا درجہ دینے کا اعلان تھا۔مدر ٹریسا کو کولکاتہ کی جھگی بستیوں میں ان کے کام کے لیے امن کے نوبل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔