صحافیوں کاجنگ زدہ علاقے میں جانا قوانین کی خلاف ورزی ہے :آزربائیجان 

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) آزربائیجان نے آرمینیا کی طرف سے صحافیوں جن میں غیر ملکی میڈیا کے نمائندے بھی شامل ہیں کو جنگ زدہ علاقے میں لانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں کو اس علاقے میں جہاں جنگ ہورہی ہو ہمیں بغیر کسی امتیاز کے لانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان میں آزربائیجان کے سفارت خانہ نے آزربائیجان کی وزارت خارجہ کا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں جنگی تھیٹر میں لانا خطرات سے خالی نہیں اور یہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے قوانین اور ہدایات کی بھی خلاف ورزی ہے صحافیوں کو جنگ زدہ علاقے میں جانے سے پہلے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن