یو سی پی کے زیراہتمام ایلومنائی ری یونین 2025 کی گرینڈ تقریب

لاہور(لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے زیراہتمام ایلومنائی ری یونین 2025 کی گرینڈ تقریب کا انعقاد، پروفیشنل اچیومنٹس پرحسیب سہیل، محمد عمران، نورالعین، مدثر اقبال، حمزہ ممتاز،محمد حشام، توقیرملک کو ایکسی لینس ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب میں یوسی پی سے فارغ التحصیل سابق ممتاز طلبا وطالبات،میڈیا، انجینئرنگ، بزنس، قانون اور دیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات کے علاوہ انڈسٹری ماہرین،پروفیشنلز اور معروف کمپنیز کے سی ای اوز نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔ پروریکٹریوسی پی ڈاکٹر حماد نوید، رجسٹرار راحیل انجم، فکلٹیز کے ڈینز، ڈائریکٹرز،ممتاز اساتذہ اورایسوسی ایشن کے منتخب عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایلومنائی ریلیشنز آفس کے سربراہ علی اعزاز اور صدر افتخار حسین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ پروریکٹر ڈاکٹرحماد نوید اور مہمان خصوصی پاکستان انجینئرنگ کونسل کے وائس چیرمین،سابق وائس چانسلر یوای ٹی ڈاکٹر سہیل قریشی نے شرکا سے خصوصی خطاب میں اکیڈیمیا اورانڈسٹری کے باہمی روابط کو مضبوط اور موثر بنانے کی ضرورت اور اہمیت پرروشنی ڈالی۔ انکا کہنا تھاکہ سابق طلباء کی پروفیشنل کامیابیوں کو سراہنے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ خوش آئند ہے جس پر ایسوسی ایشن مبارکباد کی مستحق ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن