گوجرانوالہ:ۜکمشنر ،ڈپٹی کمشنر کا سیالکوٹ ابراہیم آئی ہسپتال کا دورہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا سیالکوٹ بائپاس روڈ پر امراض چشم کے ٹرسٹ ہسپتال(ابراہیم ٹرسٹ ہسپتال)کا دورہ،ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے مفت علاج معالجے اورہسپتال میں فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولیات،خاص طور پر آنکھوں کے علاج و جراحی کے جدید آلات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال کے نظم و نسق اور طبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کا کردار صحت کے شعبے میں قابلِ تحسین ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں جدید طبی سہولیات،تجربہ کار عملہ، اور مریضوں کے لیے خوشگوار ماحول دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ یہ ادارہ عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت نہایت مؤثر طریقے سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے،ہسپتال کے تمام ڈاکٹروں،نرسوں اور انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔

 تاکہ یہ ادارہ اپنی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کر سکے،ایسے ادارے معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے روشنی کی ایک کرن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن