ننکانہ صاحب ( نامہ نگار ) پلاسٹک تھیلوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق واربرٹن روڈ پر واقع یعقوب رائس ملز کے قریب پلاسٹک تھیلوں کے گودام میں نامعلوم وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا فائر فائٹر عملہ موقع پر پہنچا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جس سے بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا۔