شیخوپورہ+ فاروق آباد (نامہ نگارخصوصی+ نمائندگان نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے شیخوپورہ میں ضلع کونسل ہال سے ’’جیوے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد‘‘ ریلی نکالی گئی جو مین سرگودھا روڈ کا چکر لگا کر یادگار چوک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کرگئی ریلی کی قیادت ن لیگ کے سینئرر ہنما چوہدری شہباز چھینہ، مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک اسلم بلوچ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر امجد نذیر بٹ،حاجی غلام نبی ورک، ڈاکٹر حافظ عثمان مقبول،شمس حسن بھٹی، حافظ عبدالرؤف بٹ، حاجی محمد رمضان ورک،حاجی زبیر احمد، مبشر حسن بٹ، چوہدری سرفراز چھینہ و دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں وکلاء تاجروں خواتین صحافیوں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جو بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔