فلاحی ادارے کے تعاون سے لاہور پریس کلب میں ممبرز ‘ اہلخانہ کیلئے میڈیکل کیمپ 

لاہور (نیوز رپورٹر)لاہورپریس کلب نے’’ میری پہچان ویلفیئرفائونڈیشن ‘‘کے تعاون اور جناح ہسپتال یورالوجی اور ٹرانسپلانٹ یونٹ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر نوید اقبال کی زیر نگرانی میں کونسل ممبران اور انکے اہلخانہ کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔پروفیسر ڈاکٹر نویداقبال‘ ڈاکٹر محمد شعیب ،ڈاکٹر عاقب ضیاء سمیت ماہر ڈاکٹروںنے مریضوں کا چیک اپ کیا اور فری ادویات فراہم کی۔پر و فیسر ڈاکٹر شاہین آصف ،کلیم حفیظ، عمران یوسف ماہر تعلیم سماجی کارکن اور موٹیویشنل سپیکر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن