مزارات مقدسہ کی تعمیرو ترقی ،سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح :طاہر رضا بخاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری، چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ کیلئے ایوان اوقاف میں منعقدہ اجلاس میںتعمیراتی و ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل اور معیار و رفتار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ پراجیکٹس انچارج کی ٹائم لائن کو ہمہ وقت پیش نظر رکھیں۔ تساہل اور کوتاہی برداشت نہ ہے۔ مزارات مقدسہ کی تعمیرو ترقی اور زائرین کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ تیسرے کواٹر (31 مارچ) کے اہداف اور فزیکل و فنانشل پراگریس کو یقینی بنایا جائے۔ اوقاف کے مزارات و مساجد پر 18 تعمیراتی سکیمیں جاری ہیں جس کا مقصد زائرین کیلئے بہترین کی فراہمی ہے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نو روٹو نے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور دیگر تعمیراتی امور کے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف عامر علی چشتی اور ایکسیئن اوقاف رانا زوہیب سمیت شعبہ پراجیکٹس کے دیگر افسران  و اہلکاران نے شرکت کی۔ سیکرٹری اوقاف نے مزید کہا کہ بہترین پلاننگ پراسیس و جامع حکمت عملی سے ’’ماڈل شرائنز‘‘ کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن