اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایت پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائیاں جاری۔ 60 لاکھ 76 ہزار 800 سو 86 روپے زائد کرایے کی مد میںوصول کی گئی رقم مسافروں کو واپس کردی گئی جبکہ مسافر بردار گاڑیوں میں گنجائش سے زائد مسافر بیٹھانے پر 3 کروڑ 7 لاکھ 31 ہزار 400 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ مسافر بردار گاڑیوں میں سفر کرنے والے اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر کر سکتے ہیں۔ عید کی مناسبت سے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر موٹروے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی۔ تمام ٹال پلازہ پر روڈ سیفٹی بریفنگ جاری ہے۔ آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ نے اپنے پیغام میں کہاکہ شہریوں کا سفر محفوظ بنانا موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے