جنڈ(نمائندہ نوائے وقت)اللہ تعالی اور اس کے پیارے حبیب ؐ کے فضل وکرم سے ہمیں یہ نیک کام کرنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلی جنڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن ریٹائرڈ کرنل ملک طارق جاوید نے اپنے بیان میں کیا انکا کہنا تھا کہ جنڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سیرمضان المبارک میں غرباء ومساکین ،مستحق،معذور بیوہ یتیموں اورسفیدپوش خاندانوں میں اپنی مدد آپ کے تحت ہرسال راشن تقسیم کیاجاتا ہے او آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے اس موقع پرچیئرمین جنڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن شہزادقمرشاکر کا کہنا تھاکہ ہم معاشریکے غریب ۔یتیم ۔بیواوں کے لییاور انکا معیار زندگی بلندکرنے کیلئے ہروقت حاضر ہیں اس مرتبہ پھر مسلسل تیسرے سال 50 خاندانوں کے گھروں میں بغیرکسی فوٹوشوٹ کے راشن پہنچادیاگیا جس پر ہم سرپرست اعلیٰ کرنل طارق جاوید ودیگرتعاون کرنے والے دوست احباب کے مشکور ہیں نیکی کا یہ عمل جاری رہیگا۔