دہشت گردی جیسے مسائل کا حل اتحاد سے ممکن ہے: عرفان الحسن بھٹی

سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت )مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ  کے ضلعی صدر امیدوار پی پی 132 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی و معاشرتی اور دہشت گردی جیسے مسائل کا حل اتحاد ہے، ملک میں وسائل کی کوئی کمی نہیں، وسائل سے فائدہ حاصل کر کے قوم کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرائیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہیں ،انتہا پسندی نفرتوں اور تقسیم کے رویے اسلام کے اتحاد اور اخوت کے بھائی چارے کی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن