خواجہ آصف  کے  پی ٹی  آئی کو این آراو  کے طعنے ، اسد قیصر برہم

قومی اسمبلی میں اراکین کے سوالات کے جواب دینے کے لئے وزراء کی عدم دستیابی پر پیپلزپارٹی کی رکن سحر کامران حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا،جب کہ پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے مبہم جواب دیئے جانے پر سپیکر کو عطا تارڑ کو مدد کے لئے میدان میں اتارنا پڑا۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر اطلاعات ہر وزارت کے جواب دے رہے تھے،سحر کامران نے سمندر پار پاکستانی و انسانی ترقی وسائل کی وزرات کے متعلق اپنے سوال کے جواب میں سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات نے غیرمتعلقہ جواب دیا ہے۔  ان کو معاملے کا علم ہی نہیں، جب متعلقہ وزیر ایوان میں نہیں ہوں گے تو یہی حالات ہوں گے۔ رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران کے مینجنگ ڈائریکٹر او پی ایف کی تقرری میں ضابطے کی خلاف ورزی کے سوال پر پارلیمانی سیکرٹری احسان الحق باجوہ نے جواب دینے کی کوشش کی لیکن معاملہ مزید الجھا دیا جس پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔ سپیکر نے عطا تارڑ کو ان کی معاونت کی ہدایت کی جس پر انہوں نے تفصیل سے جواب دیا۔ خواجہ آصف کی جانب سے پی ٹی آئی کو این آر او کے طعنے دینے پر سابق سپیکر اسد قیصر برہم ہو گئے۔ 
پارلیمنٹ کی ڈائری

ای پیپر دی نیشن

قیدی 804 سسٹم کیلئے ناگزیر! 

لقمان شیخروبروبازی گر معروف انڈین ادا کار شاہ رخ خان کی فلم ہے. اس فلم میں انکا ایک ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا تھا. '' ریس میں کوئی جیت ...