مردوں میں ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس سے اموات کے امکانات خواتین کے مقابلے میں زیادہ، تحقیق
مثال کے طور پر تحقیق میں یہ پایا گیا کہ 86 فیصد ممالک میں مردوں میں سگریٹ نوشی خواتین کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھی، جو ہائی بلڈ پریشر کی ایک اہم وجہ ہے۔ دوسری طرف 65 فیصد ممالک میں خواتین میں موٹاپے کی شرح زیادہ پائی گئی۔
ایک اور تحقیق کار سارہ ہاکس کا کہناہے کہ ایسے ڈیٹا سے یہ معلوم ہوسکتا ہے کہ مردوں اور خواتین کے صحت کے سفر کہاں مختلف ہو جاتے ہیں، چاہے وہ خطرے کے عوامل ہوں، طبی سہولیات حاصل کرنے کے رویے ہوں یا صحت کے نظام میں ان کے تجربات ہوں