پاکستان سپر لیگ ‘ اسلام آباد یونائٹیڈ ‘ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مد مقابل 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 10میں آج ایک میچ کھیلا جائیگا۔23میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں مد مقابل ہونگی ۔ میچ رات 8بجے شروع ہوگا۔  اسلام آباد یونائیٹڈ کو شاداب خان لیڈ کر رہے ہیں اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں میتھیوشارٹ،کولن منرو،راسی وین ڈیر ڈوسن،جیسن ہولڈر،حیدرعلی،سلمان آغا،عمادوسیم،حنین شاہ اور اعظم خان شامل ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سعود شکیل کی زیر قیادت میدان میں اتریگی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں مارک، چیپمین ،ریلی روسو،فن ایلن، حسن نواز،فہیم اشرف،شعیب ملک،حسیب اللہ خان،کوشل مینڈس،ابراراحمد،محمد عامر،سین ایبٹ اور کائل جیمیسن شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن