ہم رمضان نہیں مناتے، ترک کمپنی کا  سی ای او متنازعہ بیان پر گرفتار‘ استعفیٰ دیدیا

استنبول (نیٹ نیوز) ترکیہ کی زورلو ہولڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو سیم کوکسال کو ’رمضان المبارک‘ سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر حراست میں لیا تھا اور اب انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جمعہ کو ماہ صیام کے آغاز سے قبل زورلو ہولڈنگ کی ذیلی کمپنی الیکٹرانکس فرم ویسٹل کے چیف ایگزیکٹو ارگن گلر نے  رمضان کے آغاز کا جشن منانے والے ملازمین کو پیغام بھیجا اور پھر سیم کوکسال نے ایک اندرونی ای میل بھیجی جس میں کہا گیا  کمپنی صرف عید الفطر اور عید الاضحٰی سرکاری طور پر مناتی ہے، رمضان المبارک نہیں مناتی۔ ان کا مزید کہنا تھا وہ ایک سیکولر موقف کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ کمپنی نے ایک ملٹی نیشنل کارپوریشن بننے کے لیے بہت محنت کی جس میں مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے ملازمین کام کرتے ہیں۔ اس ای میل کی تصاویر مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد استنبول کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن