مونٹی نیگرو، ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے10افرادہلاک 

پوڈگوریسا(این این آئی)جنوب مشرقی یورپ کے ملک مونٹی نیگرو کے ریسٹورنٹ سمیت 3 مختلف مقامات پر فائرنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 10 ہوگئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلاک افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں، 45 برس کے حملہ آور Aco Martinovic نے گولی مار کر خود کشی کرلی۔پولیس نے حملہ آور کا پیچھا کرتے ہوئے اس کے گھر کے قریب اس کو گھیرے میں لے لیا تھا۔وزیراعظم مونٹی نیگرو کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد قومی سلامتی کونسل بشمول ہتھیار رکھنے پر مکمل پابندی سمیت تمام آپشنز پر غور کرے گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد ملک میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن