لاہور(کامرس رپورٹر) سابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوزر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، اور نائب صدر شاہد نذیر چوہدری سے ملاقات میں ملکی معیشت، تجارت اور سیاسی استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا پاکستان کی معاشی ترقی میں کاروباری برادری کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے معیشت کی بہتری کیلئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مسلسل کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ چیمبر کی کوششیں ملک میں تجارتی اور صنعتی ترقی کے لیے نہایت مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔اس موقع پر لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے سابق گورنر کو تجارت، صنعت اور معیشت کے فروغ کیلئے چیمبر کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔