اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحتیابی اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے مسیحی برادری کی خصوصی دعائیں، مسلح افواج کے شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں ان کے نام ہمیشہ کیلئے ذندہ جاوید ہوگئے وطن عزیز کی سیاسی قیادت بھی افواج پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کررہی ہے مسیحی برادری پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری المعروف سبطی شاہ اور مرکزی مسیحی رہنما راشد چوہان نے کیا۔انکا کہنا تھاکہ ہمارے دل ان جوانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں جو موسم کی سختیوں،کھانے پینے اورآرام کی پرواہ کئے بغیراپنے بیوی بچوں اورعزیزواقارب سے دور ملک کی سرحدوں کی دن رات حفاظت کررہے اور اس کی خاطر اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ مسیحی برادری قوم کاہراول دستہ ہے۔انکا کہنا تھاکہ وطن عزیز کوجب بھی ضرورت پڑی مسیحی برادری قوم کے شانہ بشانہ مسلح افواج کیساتھ کھڑی ہوگی۔سبط الحیدر بخاری،راشد چوہان نے صدر مملکت آصف علی زرداری ک کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا