عوامی خوشحالی کیلئے وزیراعلی پنجاب انقلابی اقدامات کر رہی ہیں:مشتاق حسین 

فاروق آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ پنجاب کے صدر سید مشتاق حسین شاہ نے کہا ہے کہ مریم نواز نے پنجاب میں جس طرح انقلابی اقدامات کرتے ہوئے معاشی طور پر کمزور بہن بھائیوں کی مدد کو یقینی بنا کر عید کے موقع پر ان کو خوشیاں دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ میاں محمد نواز شریف کی بہادر بیٹی ہے ۔ اس بات کا اظہار انہوں نے پریس کلب فاروق آباد آمد پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر فرد کی خوشحالی کے لیے مریم نواز شریف انقلابی اقدامات کررہی ہیں عید الفطر کے مبارک موقع پر ہمدردی اور بھائی چارے کے لیے اپنی رنجشیں بلا کر مل جل کر سب کو ملک کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہیے ہم وزیراعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ شیخوپورہ سے فاروق آباد روڈ کو بھی ڈبل کرنے کے لیے احکامات جاری کئے جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن