فضائی حدود بند رہیں تو سالانہ 60 کروڑ ڈالر نقصان ہوگا: بھارتی ائر لائن 

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ائر لائن نے پاکستانی فضائی حدود بند ہونے پر مودی حکومت کو خط لکھ دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ائر لائن نے حکومت کو خط میں کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی پابندی ایک سال رہی تو ائر لائن کو ساٹھ کروڑ ڈالر کا نقصان ہوگا۔ حکومت فضائی حدود کی بندش سے نقصان کی تلافی کرے۔ بھارتی ائر لائن کو طویل سفر کے باعث زیادہ اخراجات اٹھانا پڑ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن