قرآن و سنت کی تعلیمات سے وابستگی ہی نسل نو کو گمراہی سے بچا سکتی ہے:محمد یوسف خان 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) معروف عالم دین اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذالحدیث مولانا محمد یوسف خان نے الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شعبہ’’تخصص فی الدعوۃ والارشاد‘‘کی تعلیمی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا قرآن و سنت کی تعلیمات سے وابستگی ہی نسل نو کو گمراہی سے بچا سکتی ہے۔ انہوں نے حدیث نبویؐ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا نبی کریمؐ نے فرمایا کہ میں تم میں 2 چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ ایک قرآن مجید اور دوسری میری سنت جب تک تم ان دونوں کو مضبوطی سے تھامے رکھو گے، ہرگز گمراہ نہ ہو گے۔

ای پیپر دی نیشن