گوجرنوالہ(نمائندہ خصوصی)سی ای او ایجوکیشن گوجرانولہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی ترقی میں اساتذہ کا کردار ناقابلِ فراموش ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں خواتین و مرد اساتذہ کی محنت،لگن اور قربانیاں مثالی ہیں اور ان کی خدمات کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے اساتذہ کو تلقین کی کہ وہ اسی جذبے اور خلوص سے محنت کا سفر جاری رکھیں آپ علم کی روشنی بانٹتے ہیں آپ کی محنت رائیگاں نہیں جاتی،کیونکہ ایک روشن اور باشعور معاشرے کی بنیاد صرف معیاری تعلیم سے ہی ممکن ہے۔