حافظ آباد: ایک ہی رات میںمتعدد وارداتیں،مزاحمت پر ماں بیٹی زخمی

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)تھانہ صدر کی حدود میں ممنا گائوں/ توحید نگرمیں ایک ہی رات میں تین گھروںمیں ڈکیتی کی واردات،چارڈاکو تین گھروںمیں داخل ہوکر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور وہاںسے لاکھوں کے زیورات اور نقدی اور دو موٹر سائیکلیں لوٹ کرفرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات چارڈاکوممنا میں پولیس کے روپ میں آئے جنھوںنے تین گھروںمیں باری باری داخل ہوکر اہل خانہ کویرغمال بنا لیا اور مردوںکے ہاتھ پیچھے باندہ دیئے ۔اس دوران ڈاکووںنے مردوخواتین کوشدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور بعدازاں وہ مذکورہ گھروںسے لاکھوں روپے کے زیورات ، نقدی ،دوموٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔علاوہ ازیںڈاکو شہری کے گھر میں زبردستی داخل ہو کر رسیوں سے باندھ کر گھر سے تقریباً پانچ تولے سونا اور دو لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ جب گھر کی خواتین نے مزاحمت کی کوشش کی تو مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ماں بیٹی  شدید زخمی ہو گئیں۔

ای پیپر دی نیشن