راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی ہدایات پر، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی امان اللہ چھینہ نے تمام اسکولوں اور اساتذہ کو صبر کے موضوع پر سرگرمیاں منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے،گزشتہ روز انہوں نے بتایا کہ صبر ایک اعلی صفت ہے جو ہمیں مشکلات کا سامنا کرنے، حوصلہ برقرار رکھنے اور کامیابی کی راہ پر گامزن رہنے کا درس دیتی ہے،ماہ رمضان کے دوران، طلبہ میں اس خوبصورت قدر کو اجاگر کرنے کے لیے تعلیمی، تخلیقی اور عملی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی، تاکہ وہ صبر اور استقامت کے اصولوں کو اپنی زندگی میں شامل کر سکیں۔