فیروزوالہ( نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکو اصغر علی اور دوست سے نقدی اور دو موبائل موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ کوٹ پنڈی کے قریب ڈاکو جعفر حسین کومار دینے کی دھمکی دیکر رسیوں سے باندھ کر ٹریکٹر ٹرالی اور نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔ تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈاکو ئوں نے طارق کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ہزاروں روپے نقدی موبائل فون اورموٹر سائیکل چھین لی۔