کمشنر  کا نشتر  میں  پیٹ سکین انسٹالیشن بنکر سائٹ کا دورہ

 ملتان( سپیشل رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویڑن عامر کریم خاںنے نشتر ہسپتال میں زیر تعمیر پیٹ سکین انسٹالیشن بنکر سائٹ کا دورہ کیا اور بریفننگ لی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیح ہے۔ جنوبی پنجاب میں نشتر ہسپتال پہلا ہسپتال جہاں مشین انسٹال ہوگی۔پیٹ سکین، سائکلوٹرون مشین انسٹال ہونے سے متعدد بیماریوں کی تشخیص میں مدد ملے گی۔سائکلوٹرون سے بنائے گئے آئسوٹاپ مزید تشخیص کیلئے بھجوائے جاسکیں گے۔ نشتر ہسپتال میں 2026  تک بنکر کی تعمیر کے بعد یہ مشین انسٹال کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن