لاہور (سٹاف رپورٹر) نیب لاہور کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)، لاہور نے غیرقانونی نجی ہائوسنگ سوسائٹی لا ولا ڈی پیرس (La Villa De Paris) کیخلاف قلیل عرصہ میں تحقیقات منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے سوسائٹی کے شکار سینکڑوں متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ممکن بنایا ہے نیب لاہور نے المعروف ہائوسنگ سکینڈل لا ولا ڈی پیرس پرائیویٹ لمیٹڈ کے متاثرین کو اْن کی ڈوبی ہوئی۔ 1ارب 17 کروڑ 20 لاکھ روپے کی رقم واپس دلوانے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے14 جون 2023ء کو La Villa De Paris ہائوسنگ سکیم کے خلاف عوام کو دھوکہ دہی کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کیا۔ ِ تحقیقات مطابق متاثرین کو پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دیتے ہوئے ان کی خون پسینے کی کمائی ہڑپ کی گئی۔ اس دوران مذکورہ ہائوسنگ سکیم کے خلاف مجموعی طور پر 1346 متاثرین کیجانب سے8790 کلیم نیب میں داخل کروائے گئے پہلے مرحلہ میں 3869 کلیمز کے حامل 887 متاثرین کو 51 کروڑ 12 لاکھ روپے کی رقم (یا پلاٹ) واپس دلوائے گئے ہیں جو کہ 66% متاثرین کے مکمل نقصانات کا ازالہ ہے تاہم سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے اس اَمر کی یقین دہائی کروائی گئی کہ باقی ماندہ 34 فیصد متاثرین کو 15 فروری 2025ء تک مکمل رقوم یا پلاٹ کی صورت میں ادائیگی کردی جائے گی۔ چیئرمین نیب لیفٹینٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی واضع ہدایات ہیں سادہ لوح شہریوں کے نقصانات کا ترجیہی بنیادوں پر ازالہ کروانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔